بلوچستان: سیلابی ریلے میں بچی بہہ کر لاپتہ، حادثات میں 36 افراد زخمی

417

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں گذشتہ روز نہنگ ندی کی سیلابی ریلے میں ایک دو سالہ بچی بہہ کر لاپتہ ہوگئیجبکہ مختلف حادثات میں 36 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شادی سے واپسی پر ایک پک اپ گاڑی کو نہنگ ندی کی سیلابی پانی بہہ لے گیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار خواتین و بچوں سمیت تمام افراد کو بڑی مشکل سے بچا لیا گیا مگر ایک دو سالہ بچی کو پانی بہہکر لے گئی۔

بچی کی شناخت امیرہ بنت عثمان سکنہ دازن کے نام سے ہوئی ہے جسکی تلاش جاری ہے۔

منگل کے روز چھ گھنٹے کی شدید بارش کی وجہ سے چھوٹی بڑی ندی نالوں میں شدید طغیانی رہی اورسیلابی ریلے آئے تھے۔

دریں اثناء گذشتہ رات کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کوچ ولی خان بائی پاس پر بارش کی وجہ سے پسلن کے باعث الٹ گئی، حادثے میںخواتین و بچوں سمیت 15 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں گذشتہ روز چمن میں بلوچ خان ہوٹل کے قریب حادثے میں لنڈی کاریز سے تعلق رکھنے والے 4 افراد زخمی  ہوگئے جس میںبچے بھی شامل تھیں۔

جبکہ مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی جانے والی  گاڑی کو سنگل کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سعدیہہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین،بچے بھی شامل ہیں۔