بلوچستان بھر میں ریکوڈک معاہدے کے خلاف نیشنل پارٹی کا احتجاج

352

اتوار کے روز نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر ریکوڈک کے سودے بازی اور غیر قانونی معاہدوں کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

مخلتف شہروں میں احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں باپ پارٹی اور اس کے اتحادی ریکوڈک کے سودے بازی میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایوان بالا اور بلوچستان میں بلوچستان کے قومی دولت لوٹنے والوں اور سودے بازی کے خلاف آج بلوچستان بھر میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر بے دردی سے لوٹا جارہا ہیں وسائل سے مالامال بلوچستان کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہیں بنیادی سہولیات سے محروم بلوچستان کے لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے بلوچستان کے وسائل بے دردی سے لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے بلکہ بلوچستان کے حقوق کے احتجاج تحریک چلائینگے۔

انہوں نے کہا ریکوڈک جیسے عظیم منصوبے کو کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کا حق وفاقی حکومت کو نہیں دے سکتے ہیں ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے کے عوام اب بھی زنگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلوچستان کو غریب صوبے کا لقب دیکر ان کے دولت کو لوٹا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حساس اور اہم مسئلے پر اگر بلوچستان کے تمام قوم پرست جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ نہیں کیا تو یہ قوم اور صوبے کے ساتھ تاریخی ظلم ہوگا۔