ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی

385

ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی۔

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اور وزارت خزانہ کی جانب سے اس جلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، اس منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہوسکے گا۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے، معاہدے کے تحت بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک قابض پاکستان وکٹھ پتلی حکومت بلوچستان کی ملکیت نہیں – ڈاکٹر اللہ نذر

حکام نے مزید بتایا کہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم کی پہلے ہی ادائیگی کر چکا ہے۔