ایس آر اے نے ٹرانسمیشن لائن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

554

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پنجاب جانے والی ہائی ٹرانسمیشن لائینوں کو جامشورو کے یوسف گوٹھ کے قریب بم دھماکوں سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق گذشتہ شب جامشورو کے یوسف کھوسو گوٹھ کے قریب پنجاب جانے والی 500kv ہائی ٹرانسمیشن لائینوں کے دونوں ٹاوروں کو بم دھماکوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب سندھ وطن پر جبری قبضہ کرکے سندھ کے وسائل کی لوٹ مار کر رہا ہے، اس لیے سندھ سے لوٹ کر پنجاب جانے والی تمام رسد و سپلائی لائن ایس آر اے کے ٹارگٹ پر ہے۔ ایس آر اے سندھ کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔