امریکی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مشرقی شام میں رات کو کی گئی ایک کارروائی کے دوران داعش کے 2 عہدیداروں کو ہلاککر دیا۔
ان دو دہشت گردوں کو مارے جانے سے متعلق معلومات اتوار کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کی گئی۔
سینٹ کام (یو ایس سینٹرل کمانڈ) نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فورسز نے مشرقی شام میں مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر57 منٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کامیاب حملہ کیا جس میں داعش کے 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
کارروائی کس مقام اور کس علاقے میں کی گئی، اس حوالے سے سینٹ کام نے واضح انداز میں معلومات فراہم نہیں کیں۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت انس کے نام سے ہوئی جو داعش کا شام میں صوبائی عہدیدارتھااور مشرقی شام میں سازش اور سہولت کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے وار مانیٹرنگ یونٹ کا کہنا تھا کہ یہ کم از کم 3 ہفتوں کے دوران کیا گیا داعش کے خلاف سبسے نمایاں آپریشن تھا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے کہا کہ کردوں کی زیرقیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈیایف) کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے بھی اتوار کی رات کی گئی کارروائی میں حصہ لیا جب کہ آپریشن کے دوران مشرقی صوبہ دیرالزور کے گاؤں الزور کو نشانہ بنایا۔
سینٹ کام نے اسے یکطرفہ آپریشن قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس حملے میں کوئی شہری ہلاک یا زخمینہیں ہوا۔
امریکا سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی حمایت کرتا ہے جو کہ شمالی شام میں کرد فوج ہے جو اس جنگ میں پیش پیش ہے جس نے2019 میں اپنے شامی علاقے کے آخری حصے سے داعش کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔
سیکڑوں امریکی فوجی شام میں داعش کی باقیات کے خلاف لڑنے والے عالمی اتحاد کا حصہ ہیں۔