احتجاج میں حصہ لینے پر ایرانی اداکارہ گرفتار

302

اداکارہ میترا ھجرا کو ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں اور ہنگاموں کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایرانی حکام فن، سیاست اور کھیلوں سے متعلقہ کئی افراد کو احتجاجی مظاہروں کا حصہ بننے کی وجہ سے پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے ۔

ایرانی فلم سٹار میترا ھجرا کو ہفتے کے روز ان کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایران میں ٹی وی ، فلم کی اس زیر حراست لی گئی اداکارہ کی گرفتاری سے متعلق مانیٹرنگ ٹیم کے ایک رکن مہدی کوہیان نے کہا ہے’ اداکارہ کے اپارٹمنٹ کی کئی دنوں سے نگرانی کی جارہی تھی۔

ادارکارہ بھی اس احتجاج کا حصہ رہی ہیں جو 16 ستمبر سے مہسا امینی کی پولیس حراست کے بعد شروع ہوا تھا۔ بائیس سالہ مہسا امینی کو ایرانی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ننگے سر بازار میں گھومنے پر ایرانی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مہسا امینی ایک ایران کرد تھی اور وہ سر کو ڈھانپنے کے کلچر کو پسند نہ کرتی تھی۔ اس کی زیر حراست کے بعد اب تک سینکڑوں افراد مظاہروں میں مارے جا چکے ہیں اور ہزاروں جیلوں میں بند کیے جا چکے ہیں ، تاہم احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔