بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں آج ہونے والے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین و بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج گیارہ بجے آواران کے علاقے کولواہ میں ناصر علی نامی شخص کے دکان میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ناصر علی ولد محمد ہاشم ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں میں آصف ولد محمد ہاشم ساکن بزداد ،مہراللہ ولد عثمان ساکن کہن زیلگ آواران، فوزیہ بی بی زوجہ نزیر احمد ساکن کلرو آواران، مصدق ولد عبدالغفار ساکن کلرو آواران، عبدالمطلب ولد عبدالغفار ساکن کلرو آواران،صدیق ولد نزیر ساکن کلرو آواران اور شبانہ زوجہ عبدالغفار ساکن کلرو آواران شامل ہیں۔
تاہم دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی، پولیس کا کہنا ہے اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔