ہرنائی: دھماکے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی، 6 کان کن پھنس گئے

197

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 6 مزدور کان میں پھنس گئے۔

مائنز ریسکیو حکام نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان بیٹھنے سے 6 کان کنوں کے پھنس جانے کی تصدیق کردی ہے۔

مائنز ریسکیو کے مطابق کان کنوں کو نکالنے کےلیے امدادی کارروائیاں شروع کی جارہی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کائلہ کان بیٹھنے کا واقعہ میتھین گیس کے دھماکے کے باعث ہوا، جس کے باعث 6 مزدور کان میں پھنس گئے۔

بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں حادثات ایک معمول ہیں اور حادثے کا شکار ہونے والے کان کنوں میں سے بہت کم ہی زندہ بچ پاتے ہیں۔