326 لاپتہ افراد کی فہرست کمیشن میں جمع کرادی – وی بی ایم پی

183

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ پریس کلب کے سامنے 4867 ویں روز جاری رہا۔ اس موقع پر مخلتف مکاتب فکر کے لوگ کیمپ آئے اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

تنظیم کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے 326 لاپتہ افراد کی ایک فہرست مکمل تفصیلات کے ساتھ سردار ‎اختر جان مینگل کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیا ہے جن کے لواحقین 15 نومبر کو ‎تنظیم کے احتجاجی کیمپ میں موجود تھے، جس دن کمیشن نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے تمام لواحقین کا یہاں آنا مکمن نہیں جبکہ بعض کو ڈرایا جاتا ہے لیکن وہ ہر صورت آگے آئیں اور تنظیم میں اپنا کیس کی تفصیلات فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ٹارچر سیلوں میں شہید کئے گئے ہیں ریاست کے اس جرائم پر اسے جوابدہ ہونا چاہیے۔