نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے 13 نومبر کے دن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کی جانب سے ہر سال 13 نومبرکے دن وطن کیلئے قربانی دینے اور شہادت کے فلسفے پر فائز ہونے والے وطن کے سپوتوں کی یاد میں منایاجا رہا ہے. کسی بھی قومکیلئے ان کے شہداء کی لہو باعث فخر ہوتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 13 نومبر 1839 کے دن ریاست قلات کے والی خان محراب خان شہید نے فرنگیوں کے خلاف، وطن کی قبضہ گیریتکے خلاف ایک ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے میدان جنگ میں لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ وہ دن اور آج کا دن بلوچ وطن کے فرزنداناپنی وطن کی دفاع کیلئے شہادت کے فلسفے کو لے کر قربان ہوتے آ رہے ہیں۔
ہر سال 13 نومبر کا دن بلوچ قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے. آج کے دن بلوچ قوم یہ عہد کرتی ہے کہ وہ نظریاتی اور فکری اساس پراپنی مادر وطن کیلئے سینہ سپر ہوکر جدوجہد کرتے رہے گے. یہ دن ان لوگوں کے نام ہے جو اپنی نظریہ اور اصولوں کو اپنی جان سےذیادہ قیمتی جانتے ہوئے وہ راستہ اپنائے جو انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر کرتا ہے اور وہ زندہ جاوید ہو جاتے ہیں۔
ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ریاست قلات کے میدان میں خان محراب خان کی دی گئی قربانیوں سے ہر محکوم اور بہادرانسان کو ظالم اور باطل طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا حوصلہ بھی ملتا ہے اور 13 نومبر 1839 کے دن کے اس واقعہ میں بلوچ قومکے لئے جذبہ ایثار و قربانی، سرزمین سے حقیقی اور سچی محبت،وطن کی سربلندی کی خاطر اپنا سب کچھ بغیر چوں چرا قربانکرکے کامیاب ہونے کا راز بھی مضمر ہے۔