یوکرینی سنائپر نے 2 ہزار 710 میٹر کے فاصلے سے روسی فوجی کو مار ڈالا، ویڈیو وائرل

1370

یوکرین کا ایک سنائپر 2710 میٹر کے فاصلے سے اپنی رائفل سکوپ سے دیکھ کر ایک روسی فوجی کو مارنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس طرح اس نے دو عالمی ریکارڈز کے بعد تیسرے درجے کا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ پہلا ریکارڈ عراق میں کینیڈین سنائپر اور دوسرا افغانستان میں ایک برطانوی سنائپر نے قائم کیا تھا۔

“یوکرین کے نیشنل گارڈ” نے سنیپنگ آپریشن کی گزشتہ جمعہ کو ایک ویڈیو شائع کی تھی۔ جس کے ساتھ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ “جیسے ہی شام ڈھلتی ہے، نیشنل گارڈ سپیشل فورسز کے یونٹوں کے سنائپرز شکار کرنا شروع کر دیتے ہیں، یہ ایک بہت تیز اور درست کارروائی ہے جو ان میں سے ایک سنائپر نے کل رات کیا تھا”

سٹریٹجک کمیونیکیشن کے دفتر جسے سٹریٹ کام کہا جاتا ہے نے بھی اتوار کو یہ ویڈیو یوکرین کی مسلح افواج کی کمان کو ایک بیان کے ساتھ بھیجی جس میں کہا گیا تھا کہ یوکرین کے ایک سنائپر نے دوسرے طویل ترین جنگی سنائپر شاٹ کے عالمی ریکارڈ تک رسائی حاصل کرلی ہے اور 2710 میٹر کے فاصلے سے قابض اسرائیلی فوجی کو گولی مار کر ختم کردیا ہے، یہ فاصلہ دنیا میں تیسرے نمبر کا طویل ترین فاصلہ ہے۔

3,540 میٹر کے فاصلے سے ایک مردہ

یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے 24 فروری سے شروع ہونے والی جنگ میں 14 نومبر تک کے روس کے نقصانات کی ویڈیو بھی تقسیم کی، اس ویڈیو کے مطابق روس کے 81 ہزار 370 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،2,848 ٹینک، 5,748 بکتر بند جنگی گاڑیاں، 1,839 آرٹلری یونٹس کے علاوہ 393 ملٹیپل لانچ میزائل سسٹم، 206 فضائی دفاعی نظام، 278 جنگی طیارے، 261 ہیلی کاپٹر، 1509 ڈرونز، 399 کروزمیزائل اور دیگر ساز و سامان تباہ کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے 2017 میں عراق میں کینیڈین سنائپر نے 3540 میٹر سے اور 2009 میں افغانستان میں برطانوی سنائپر نے 2475 میٹر سے فائرنگ کرکے ریکارڈ بنائے تھے۔