گوادر میں احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہیں ۔ مولانا غفور حیدری

160

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میںمقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ لاش مارچ میں تبدیل ہوچکا ہے، عمران حکومت ایک کھیل تماشہتھا، اس کی سیاست جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر سمیت اس بیلٹ میں چلنے والی تحریک کو ہر شخص اچھا خیال تصور کرتا ہے، ہم پہلے اور آج بھی گوادر کےعوامی حقوق کے مطالبات کی تائید کرتے ہیں، صوبائی و وفاقی حکومت کو گوادر کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورتہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ لاش مارچ میں تبدیل ہوچکا ہے اس کی سیاست جھوٹ فریب اور بدکلامی پر مبنی ہے اوراس کے سوا کچھ نہیں ہے، عمران حکومت ایک کھیل تماشہ تھا۔

انہوں نے گوادر میں کفن پوش ریلی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گوادر کے مقامی لوگ اپنے حقوق کے حصول کے لئےکھڑے ہوئے ہیں ہر کوئی شخص اس تحریک کو اچھا خیال تصور کر رہا ہے گوادر کے ماہی گیر شدید پریشان ہیں کہ وہاں کیسے ترقیآئے گی جہاں گوادر میں پانی اور بجلی نہیں ہے اصل میں مشکل عمران خان کی وجہ سے ہوئی ویسے سی پیک مکمل ہوچکا ہوتاعمران خان نے امریکہ کو خوش کرنے کے لئے سی پیک منصوبے روکے اور اس سلسلے میں تاخیر ہوئی سی پیک سے ملک کے اہممنصوبے منسلک تھے یہاں شاہراہیں بنتی جو آج تک نہ بن سکی ہیں اور ہم ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے نقصانات کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پروجیکٹ میں تاخیر نہ ہوتی تو آج کمرشل زون بن چکے ہوتے اور علاقے میں عوام کے مسائل کا حل یقینیبنتا، ہم نے گوادر میں میگا پروجیکٹس کے آغاز سے ہی گوادر کے عوامی حقوق کے لئے پالیمنٹ اور پریس سمیت ہر فورم پر جدوجہد کیآج بھی ہم گوادر کے عوامی مسائل کے حل کرنے کے مطالبات کی مکمل تائید کرتے ہیں اور اس بابت میں وفاقی و صوبائی حکومت سےمطالبہ کرتا ہوں کہ گوادر کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔