بلوچستان کے ضلع کیچ میں آج شب نوبجے کے وقت مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
حملہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ کے مقام پر کیا گیا ہے۔ جبکہ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے فوراً بعد فورسز نے مقامی آبادی پر گولہ باری شروع کردی۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔