کیچ: فائرنگ، ایک شخض ہلاک

549

بلوچستان کے ضلع کیچ میں گذشتہ شب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ضلع پنجگور کے علاقے پروم کانٹی سے بتایا جارہا ہے، جسکی شناخت اسد عرف لیلک ولد خیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تھا جو بعدازاں فورسز کے سامنے سرنڈر ہوچکا تھا اور اس وقت وہ سرکاری حمایت یافتہ گروہ کا رکن تھا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ چوری کے غرض ایک گھر میں گھسے تھے جہاں فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں قوم پرست حلقے متواتر الزام عائد کرتے ہیں کہ فورسز نے مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جو چوری و رہزنی سمیت مختلف سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔ جہنیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔