کولواہ میں فوجی آپریشن دوسرے روز جاری

486

بللوچستان کے ضلع کیچ میں گذشتہ دو روز سے پاکستان فوج کیجانب آپریشن کی جارہی ہے۔ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مختلف مقامات پر شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔

فوجی آپریشن کولواہ کے علاقوں شاپکول اور پارگ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گذشتہ روز سے کی جارہی ہے۔ مذکورہ علاقوں میں پیر اور منگل کے روز بھی ڈرون طیاروں کی پروازوں علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیکر مسلسل پہاڑوں اور دیہاتوں میں شیلنگ کی ہیں۔

اب تک کسی قسم کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے رواں مہینے کے اوائل میں بولان و گردنواح میں بڑے پیمانے پر پاکستان فوج نے زمینی و فضائی آپریشن کی تھی۔ آپریشن نو روز تک جاری رہی جہاں جھڑپوں میں پاکستان فوج و بلوچ لبریشن آرمی کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران پاکستان فوج نے ایک درجن سے زائد خواتین کو کئی روز تک زیر حراست رکھا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تواتر کیساتھ فوجی آپریشنوں کی خبریں سامنے آتی ہے تاہم اکثر ان آپریشنوں میں خواتین و بچوں سمیت دیگر کو تشدد کا سامنا پڑتا ہے جبکہ کئی آپریشنوں کے دوران گھروں و فصلوں کی فوج کیجانب سے نذرآتش کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔