کولواہ میں فوجی آپریشن جاری

832

بلوچستان ضلع کیچ میں آج تیسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے، گذشتہ روز سے علاقے میں ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کو فضاء میں دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن آج بھی بدستور جاری ہے، علاقائی ذرائع کے مطابق آج بھی علاقے میں ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کو دیکھا گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر شیلنگ اور دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے فوجی آپریشن ہورہی ہے، گذشتہ روز فورسز نے دوران آپریشن دس افراد کو مارنے اور ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا جہاں فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دس افراد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے انکی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں گذشتہ ہفتے پاکستان فوج نے آپریشن میں دو افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بلور کے مقام پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق مسلح افراد کے ٹھکانے کے قریب فورسز اہلکاروں کو اُتارنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔ اسی دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔