کوئٹہ سول اسپتال میں پانی کی فراہمی معطل

446

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا سول ہسپتال میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز اور دیگر اہم ایمرجنسی وارڈ بند ہوگئے۔

سول ہسپتال میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث آپریشن تھیٹرز میں کوئی آپریشن نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی او پی ڈی کی گئی۔

پانی نہ ہونے کے باعث وہ مریض جن کے آپریشن ہونے تھے ان کے آپریشن کل متوقع ہیں یا انہیں نئی تاریخیں دیدی جائیں گی۔

او پی ڈی نہ ہونے کے باعث سیکڑوں غریب و لاچار اور پریشان حال مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید مشکلات اور کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئٹہ کے گرد نواح اور دور دراز علاقوں سے آئے غریب مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ آج مریضوں کی علاج نہ ہونے کی وجہ سے کئی مریضوں اور انکے تیمارداروں کو رات شدید سردی میں یہاں باہر گزارنا پڑے گا۔