بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور شہر میں فیضوک چوک پر ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چوکی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
جیئند بلوچ کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے دشمن کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔