پنجگور: فوجی چوکی پر حملہ

552
File Photo

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے فیضک چوک کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے ایک چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان بھر میں فورسز پر اس نوعیت کے حملے متواتر ہوتے ہیں جہاں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہتا ہے جبکہ اکثر فورسز حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کرتے ہیں۔

گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے تین مختلف علاقوں میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں پانچ اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ ہلاک اہلکاروں میں سے تین کی شناخت حیدر علی، مبارک شاہ اور صوبیدار محمود کے ناموں سے ہوئی تھی۔

مذکورہ اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق اہل علاقہ اور لواحقین نے کردی ہے جبکہ فورسز کا موقف اس حوالے سامنے نہیں آیا ہے۔