پسنی میں گرلز اسکول نذر آتش

286

پسنی میں جمعہ کی شب ایک اسکول کر نذر آتش کردیا گیا-

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں ریک پشت وڈسر کے بچیوں کی اسکول کو آگ لگا کر تباہ کردیا۔

واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم مکینوں نے ضلع انتظامیہ سے واقعے کی نوٹس لینے اور بچیوں کی اسکول فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے-

پسنی ریک پشت علاقہ مکینوں کا کہنا تھا یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسکولوں کو نشانہ بناکر جلایا گیا، یہ سلسلہ بلوچستان میں برسوں سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نامعلوم افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ الندور میں واقع واحد پرائیوٹ اسکول کلکشان کو نذر آتش کردیا تھا رواں سال بلوچستان میں آسکولوں کو نذر آتش کرنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں-

اسی سال الندور میں سرکاری اسکول کے کچھ کمروں کو جلایا گیا تھا اور گلی بلیدہ میں ایک اسکول ساچ کو بھی نذر آتش کیا گیا جبکہ ماضی میں ضلع پنجگور اور کیچ میں پرائیویٹ اسکول پر حملے، نذر آتش کرنے جیسے واقعات سامنے آئے ہیں ۔

ماضی میں پنجگور میں پرائیویٹ سکولوں کو ایک غیر معروف تنظیم ’الفرقان اسلامی‘ کے نام سے دھمکی دی گئی تھی والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھائیں ۔

علاقے کے لوگوں نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتظامیہ کی ناکامی کے باعث مسلح جتھے منظم ہورہے ہیں اور ایف سی یہاں جرائم پیشہ لوگوں کو استعمال کررہا ہے تاکہ خوف کا ماحول برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے واقعہ میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔