پاکستان میں افغان مہاجرین کیساتھ ناروا رویہ رکھا جارہا ہے – افغان وزارت خارجہ

479

پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ پولیس کے رویے پر افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں پاکستانی پولیس کی جانب سے افغان شہریوں کے ساتھ ناروا رویہ رکھا جارہا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کچھ عرصے سے پاکستان کے مختلف شہروں میں افغانستان سے آنے والے افراد کیساتھ راستوں پر خصوصاً صوبہ سندھ میں پاکستانی پولیس کی جانب سے افغان شہریوں کیساتھ ناروا رویہ رکھا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اپنے شہریوں کی ہراسانی اور اس طرح کے دیگر مسائل کی مذمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان افغانستان کا قریبی ہمسایہ ہے اور دونوں ممالک میں اسلامی بھائی چارے اور مشترکہ ثقافت کے علاوہ بہت سی مشترکات ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں لاکھوں افغان مہاجرین مقیم ہیں جو نہ صرف وہاں اپنی غیر سیاسی زندگی گزار رہے ہیں بلکہ میزبان ملک کی ترقی اور معاشی نمو میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

“ان مسائل کے حل کے لیے افغان وزارت خارجہ اور پاکستان میں افغان سفارت خانے اور قونصل خانوں نے مسلسل کوششیں کیں لیکن بدقسمتی سے بھرپور کوشش کے باوجود یہ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔”

بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے ہمیشہ سفارتی ذرائع سے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کے حقوق کا احترام کریں، پولیس کو وہاں مقیم اور سفر کرنے والے افغان باشندوں کے ساتھ ناروا سلوک سے روکیں اور ایک مسلمان پڑوسی ہونے کے ناطے افغانوں کی بہتر میزبانی کرے۔