ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست کا سامنا

163

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کل بھارت اور انگلینڈ مدمقابل ہونگے۔