واشک: سرکاری حمایت گروہ پر حملہ

618

منگل کی رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک مسلح گروپ کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

حملہ واشک کے علاقے راسک میں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نشانہ بننے والے گروپ کا تعلق سرکاری حمایت گروہ تھا جس کو زبان عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں مذکورہ گروپ کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں سرکاری فورسز پر قوم پرست الزام عائد کرتے ہیں کہ فورسز نے بلوچستان میں بلوچ تحریک کو کمزور کرنے کے لئے لاتعداد مسلح گروہ تشکیل دئے ہیں جو بلوچوں کی اغواء و قتل سمیت متعدد سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔