نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی

396

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی میزبان نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پرفارم کریں گی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ڈانسر نورا فتیحی اور امریکی گلوکار و رائٹر لی بے بی ودیگر فیفا ورلڈ کپ میں مشہور گانوں پر پرفارم کریں گے، قطر کے ایکواڈور الخور البیت اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 20 نومبر کو کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق موروکن ماڈل نورا فتیحی افتتاحی تقریب میں ہندی میں گانا گائیں گی، واضح رہے کہ وہ فیفا میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی واحد اداکارہ ہیں۔

اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ نورا فتیحی، شکیرا اور جینیفر لوپیز کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی۔

قبل ازیں نورا فتیحی نے سات اکتوبر کو جاری ہونے والے قطر ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ’لائٹ دی اسکائے‘ میں پرفارم کیا تھا۔

اس آفیشل گانے میں نورا کے علاوہ اماراتی گلوکارہ بلقیس، مراکش سے ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نغمہ نگار منال اور عراقی سپر اسٹار رحمہ ریاض نے پرفارم کیا تھا

فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں افتتاحی تقریب کے بعد پہلے میچ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔