مارکسی فلسفہ اور جدید سائنس – علی ظفر بلوچ

440

مارکسی فلسفہ اور جدید سائنس
مصنفین: ٹیڈ گرانٹ اور ایلن ووڈز
ترجمہ: ابو فراز | کتاب خلاصہ: علی ظفر بلوچ

مصنفین کے بارے میں
ٹیڈ گرانٹ 1913-2006
ایلن ووڈز 1914
کامریڈ ٹیڈ گرانٹ نے 1930ءکے اوائل مارکسی تحریک میں شمولیت اختیار کی۔
کامریڈ ایلن ووڈز کی 5 دہاہیوں کی جدوجہد ہے۔
یہ کتاب کسی بھی نقطہ نظر کے سیاسی کارکن کو بے پناہ شعور اور سیاسی سمجھ بوجھ دے سکتی ہیں۔

لیون ٹراٹسکی نے 1936ء میں اپنی کتاب، انقلاب سے غداری، میں سوشلزم کی تعریف میں لکھتے ہیں۔اگر اس نام کے کچھ معانی ہیں تو وہ لالچ اور پاک انسانی رشتے، حسد اور سازش کے بغیر دوستی مفاد سے مبرا محبت کے ہیں۔

اس کتاب میں جدید سائنس، سماج کے تقاضوں اور انسانی ضروریات کے توجیح اور تشریح بھی ملتی ہیں۔سوشلزم کی تاریخی دستاویزات میں اس کتاب کی وہی اہمیت ہے جو مارکس، اینگز، لینن اور ٹراٹسکی کی تخلیقات کو حاصل ہے اور اِسے وہی مقام حاصل ہے۔

کمیونسٹ مینی فیسٹو سے لیکر آج تک مارکسزم نے صرف سیاست کے میدان میں بلکہ انسانی فکر پر بھی ایک فیصلہ کن عامل کے طور پر کام کیا ہے ۔اکتوبر انقلاب نے دنیا کے تاریخ کے دھارے کا رخ موڑ دیا تھا۔

مارکس ازم کے نظریات جاننا فرض ہے، اینگلز کا کردار، یہ وہ شخص ہے جس نے مارکس کے ساتھ ملکر فطرت، معاشرے، انسانی ارتقاء کو سمجھنے کا ایک بالکل ایک نیا نقطہ نظر پیش کیا۔

اس نے ہمیشہ مارکس کی عظمت کو نمایاں رکھنے اور اپنے کردار کو غیر نمایاں کرکے پیش کرنے کی کوشیش کیں اس کی راکھ کو Beachy Headپر سمندر میں بکھیر دیا جائے مارکس کی طرح وہ بھی شخصیت پرستی کے عقیدے کو سخت ناپسند کرتا تھا ۔

مارکسزم کا دائرہ سیاست اور معشیت سے بہت آگے تک پھیلا ہوا ہے۔ مارکسزم کی روح دراصل جدلیاتی مادیت کا فلسفہ ہے۔ جو کوئی بھی جدلیاتی مادیت کو سمجھنا چاہتا ہےاسے اینٹی ڈیوہرنگ، فطرت کی جدلیات اور لڈوگ فیورباخ کو حتمی طور پر سمجھنے سے ابتداء کرنی چاہیے۔

اینگلز جدلیات کی تعریف یوں کرتا ہے کہ”یہ فطرت، معاشرے اور انسانی فکر کے انتہائی عمومی قوانین حرکت ہیں۔ موجودہ کتاب مارکسی فلسفے کی بنیادی تصورات کو واضح کرنے کی ایک کوشش ہے۔

مارکسزم کو سمجھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ مارکس، اینگلز، لینن، ٹراٹسکی، کی لکھی کتابوں کا مطالعہ کیا جائے۔


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں