لاپتہ جاوید شمس کو بازیاب کیا جائے۔ ہمشیرہ

324

ایک سال قبل جبری لاپتہ ہونے والے جاوید شمس بازیاب نہیں ہوسکے، لاپتہ ہونے والے شخص کی ہمشیرہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ آکر بھائی کی بازیابی کی اپیل کردی۔

31 اگست 2021 کی رات گئے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے جاوید شمس کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو 31 اگست 2021 کی رات کیچی بیگ میں گھر سے فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھائی کی بازیابی کے لئے میری کمیشن کے سامنے پیش ہوتی رہی ہیں تاہم بھائی کی بازیابی کے لئے تاحال ممکن نہیں ہوسکا۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر میرے بھائی نےخلاف قانون کوئی کام کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ میرے والدین کو انتظار کی تکلیف اور اذیت سے نجات مل سکے، اسطرح اس کو لاپتہ کرنے میرے اور اہلخانہ کے ساتھ ناانصافی کی انتہا ہے۔

انہوں نے اپنے بھائی کی بازیابی کے لئے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ بھائی کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں تاکہ ہمیں اس اذیت سے نجات ملے۔