قلات اور کوئٹہ میں فائرنگ، دو افراد قتل

365

بلوچستان کے علاقے قلات اور کوئٹہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چاندنی چوک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ قتل ہونے والے شخص کی شناخت میر عبدالباسط ولد محمد رحیم مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب قلات سے اطلاعات ہیں کہ شیشہ ڈغار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالواحد نامی شخص ہلاک ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔