فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست

155

دوحا: فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے ایک گول سے اپ سیٹ شکست دیدی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم دو گولز کو فاؤل قرار دیا گیا۔

سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 منٹ میں صالح الشہری نے گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری نے دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

قبل ازیں گزشتہ روز امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا تھا۔