فورسز کا کوہلو میں دوران آپریشن نو افراد کو مارنے کا دعویٰ

1602
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے کوہلو کاہان میں آج صبح چھ بجے کے قریب شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں پاکستانی فوج نے نو افراد کو مارنے اور تین کو زندہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے میڈیا کو تفصیلات بتائے ہوئے کہا “سکیورٹی فورسز نے کوہلو بلوچستان کے علاقے سیاہ کوہ میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا”۔

تعلقات عامہ کے مطابق “انٹیلیجنس ایجنسیاں 30 ستمبر 2022 کو کوہلو بازار میں دھماکے کے بعد سے ان کی تلاش میں تھیں جس میں دو راہگیر ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن آج صبح 6 بجے شروع ہوا۔ “گھیرے میں آئے ہوئے مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 افراد مارے گئے جب کہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گے ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے دوران آپریشن مارے جانے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔