نومبر کے آتے ہی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، زیارت میں درجہ حرارت منفی صفر رہا-
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سردیاں شروع ہوتے ہی موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جب کہ شمالی اور وسطی اضلاع میں موسم سخت سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں کم سے کم 3، زیارت میں منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دالبندین میں 13 اور نوکنڈی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کو وادی زیارت پراسپیکٹ پوائنٹ پر برف باری اور شہر و گردنواح میں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا جبکہ اس دوران وادی زیادت میں گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی تھی–
سردی کے آتے ہی زیارت سنجاوی کے شہریوں نے گرم چادریں نکال لیں جبکہ کوئٹہ کے شہری بھی اب سرد موسم سے بچنے کی تیاریوں مصرف ہیں دوسری جانب گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسئلے نے عوام کی مشکلات بڑھا دی۔
کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی پڑنے سے پہلے ہی شہریوں کی جانب سے سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی صدائیں بلند ہونے لگیں دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سوئی گیس کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے اس برس موسم سرما میں سوئی گیس کی مکمل فراہمی میں مشکل ہوسکتی ہے۔