زامران میں پاکستانی فورسز پر حملہ

612

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز پر زامران میں سُھر کوْر کے مقام پر اس وقت مسلح افراد نے حملہ کیا جب وہ گولڈ سمڈ لائن پر خاردار تاریں لگانے میں مصروف تھے۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی گولڈ سمڈ لائن پر تاریں لگانے میں مصروف اہلکاروں کو حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے جن میں انہیں جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

ان حملوں کی ذمہ داری اکثر بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔ مذکورہ تنظیموں کا موقف ہے گولڈ سمڈ لائن مشرقی و مغربی بلوچستان کو جدا کرنے والی غیر قانونی سرحد ہے۔

آج ہونیوالے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔