خضدار: کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت تین افراد قتل

352

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے کلہاڑیوں سے حملہ کرکے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا ہے۔

واقعہ خضدار کے تحصیل کرخ اکرو کے مقام پر اتوار کی صبح پیش آیا جہاں کلہاڑیوں کے وار کرکے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ حملہ آور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ لاشوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔