خضدار میں بم دھماکہ، پاکستانی حمایت یافتہ افراد ہلاک و زخمی

923

بلوچستان کے علاقے خضدار میں آج ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے چمروک میں آج ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بم دھماکے کا ہدف ایک کار گاڑی تھا جو دھماکے کی زد میں آیا اور گاڑی میں سوار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی کا تعلق پاکستانی خفیہ اداروں کے حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔