خضدار: ریلے میں بہہ جانے والی لاشیں نکال لی گئی

265

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بارش کے ریلے میں بہہ جانے والے تمام چاروں افراد کی نعشیں نکال لی گئی۔

خضدار اندراجی چیلکی کے مقام پر گذشتہ روز بارش کے ریلے میں بہہ جانے والوں میں ایک خاتون اور تین بچیاں شامل تھیں گذشتہ روز خاتون و ایک بچی کی لاش نکال لی گئی تھی، ایک بچی کی لاش رات گئے نکالی گئی جبکہ ایک اور بچی کی لاش آج صبح نکال لی گئی-

گذشتہ روز بارش کے ریلے میں بہہ کر جانبحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ فریدہ بی بی، 8 سالہ سلمہ بنت محمد نواز 7 سالہ شکیلہ بنت محمد حنیف اور 14 سالہ بانی بنت محمد ایوب کے نام سے ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق علاقہ دور اور دشوار گزار ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا تھا تاہم کوششوں کے بعد ریلے میں بہہ جانے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی-

انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔