خضدار، مستونگ :ٹریفک حادثات میں تین افراد جانبحق، تین زخمی

475

کراچی کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر دو مختلف زمباد گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے آنے والی تیل سے بھری زمباد گاڑی خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب بے قابو ہوکر پُل سے نیچے جا گری جہاں حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وڈھ حادثے میں جانبحق دو افراد کی شناخت نیاز احمد ولد محمد اسلام اور محمد خان ساسولی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایک دوسرے واقعے میں ضلع مستونگ کے علاقے جنگل کراس کے قریب تیز رفتار زمباد گاڑی اور کنٹینر کے مابین تصادم میں تین افرادزخمی ہوگئے۔

مستونگ انتظامیہ نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا تاہم مذکورہ افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں روڈ حادثات کی وجہ سے روزانہ متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوتے ہیں جہاں اکثر روڈ حادثات کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پہ پیش آتے ہیں، مقامی سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اکثر اوقات کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ سمیت دیگر شاہراہوں کو ڈبل کرنے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔