تمپ میں حکومتی حمایت یافتہ گروہ پر حملہ

852

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی حکومتی حمایت یافتہ افراد کو حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات آرہی ہے۔

حملہ کیچ کے علاقے تمپ، کلبر میں کیا گیا جہاں پہلے سے مورچہ زن مسلح افراد نے حکومتی حمایت یافتہ افراد پر حملہ کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے تمپ و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی حمایت یافتہ افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، حملے میں ہلاک ہونے والے چار افراد کی شناخت حنیف ولد محمد ساکن تلگان بالیچہ، بالاچ ولد ٹاپی ساکن پل آباد، اقبال ولد رحمت اللہ ساکن پل آباد، نیاز ولد سفر ساکن مند بلو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ آج دوپہر کے وقت پیش آیا۔ لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

خیال رہے بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق بلوچستان میں پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے مسلح گروہ تشکیل دے چکے ہیں جنہیں ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ انہیں بلوچ آزادی پسندوں کے کیخلاف آزادانہ طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں مذکورہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔