یہ عمل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلوچستان کے فرزندوں کو غیر قانونی غیر آئینی و غیر جمہوری اور ماورائے آئین گرفتاری کے عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے ایسے واقعات قابل مذمت ہے-
بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے علاقے بولان سے سے 6 خواتین بچوں سمیت متعدد افراد کو لاپتہ کرنے کا عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اپنی قومی ذمہ داری گردانتی ہے کہ بلوچ مفادات کے تحفظ کیا جائے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا اقدام کسی صورت قابل قبول نہیں پارٹی نے بارہا اس موقف کا اظہار کیا ہے کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کا عمل یقینا ناقابل برداشت بنتا جا رہا ہے-
بیان میں کہا گیا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہر فورم پر لاپتہ افراد کے مسئلے پر آواز بلند کرتی رہیگی ملک کے ارباب واختیار آج تک ذہنی طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کو تیار نہیں اور اس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہیں بلوچستان کا مسئلہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے لاپتہ افراد کے مسئلے کی وجہ سے آئے روز بحران جنم لے رہے ہیں بولان واقعہ میں خواتین سمیت دیگر کو لاپتہ افراد اغواءنما گرفتاری کے عمل سے نفرتیں جنم لیں گی اور بلوچستان کا مسئلہ مزید پیچیدہ بنے گا پارٹی مفادات سے ہٹ کر اس مسئلے کو حل کرنے کی خواہاں ہے اور کوشش ہے کہ جلد از جلد یہ مسئلہ حل ہو-
انہوں نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ نے جو کمیشن سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں بنائی ہے پارٹی کی کوشش ہوگی کہ اس مسئلے کو پارلیمنٹ سمیت پلیٹ فارمز کا استعمال کر کے حل کرایا جائے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں پارٹی کہتی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے اگر کوئی کسی بھی جرم میں ملوث ہے اور ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے-
انکا کہنا تھا ہونا تو یہ چاہئے کہ قانون کے مطابق بلوچستان کے بلوچ فرزندوں اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ قانون کے ساتھ رویہ روا رکھا جائے قومی اسمبلی سے لاپتہ افراد کے متعلق بل منظور ہو چکا کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ماورائے قانون اغواءنما گرفتاراور لاپتہ کرے کوئی بھی شخص یا ادارہ غیر قانونی غیر ائینی اقدام کے مرتکب ہو تو یقینا اس متعلق سزا ہو سکتی ہے ظلم و زیادتیوں سے معاشرہ پر حکمرانی نہیں کی جا سکتی ارباب و اختیار حالات کو سمجھیں بی این پی اقتدار ‘ مراعات کو نہیں بلکہ ماﺅں، بہنوں کو زیادہ اہمیت دیتی ہے-
انہوں مزید کہا لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے بی این پی جمہوری جماعت ہونے کے ناطے پارلیمنٹ سپریم کورٹ سمیت جو بھی فورم ہو ناروا سلوک ناانصافیوں کے خلاف اپنی ذمہ داری گردانتی ہے طاقت اور نارواسلوک ‘ ظلم و زیادتیوں سے قوموں کو زیر نہیں کیا جا سکتا –