بلوچستان مزید ایک شخص نے خودکشی کرلی

472

بلوچستان بھر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں رواں ہفتے بلوچستان بھر میں ایک لڑکی سمیت دو افراد کے خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز لسبیلہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رحمت اللہ ولد غلام محمد ساکن بگھیاڑی نے گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

اس سے قبل ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے مبینہ طور پر میڈیکل ٹیسٹ میں ناکامی کے سبب خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔

اتوار کے روز لسبیلہ میں پیش آنے والے واقعہ حوالے سے پولیس کا کہنا کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اب تک وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے بلوچستان میں پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل کیچ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے مبینہ طور پر میڈیکل ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد خودکشی کرلی ہے۔

بلوچستان بھر میں دو سالوں کے دوران خودکشی کے واقعات انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرچکے ہیں، دی بلوچستان پوسٹ کی جانب سے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کیسز پچاس سے تجاوز کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات جس گھر یا علاقے میں پیش آتے ہیں، اس کو چھپانے کی حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کیونکہ لوگ اس کو اپنے لئے بدنامی سمجھتے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کی جانب سے جمع کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے دو رائے موجود نہیں کہ جو اعداد و شمار مختلف ذرائع سے جمع کئے گئے ہیں، یہ پیش آنے والے واقعات کی انتہائی قلیل تعداد ہے۔