افغانستان : مدرسے میں بم دھماکا ، بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

309

افغانستان میں مدرسے میں بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایک دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 24 زخمی ہوئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق دھماکا ایبک میں ہوا، ہلاکتوں کی تصدیق مقامی ہسپتال نے بھی کی۔

ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ جانبحق ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں اور عام عوام شامل ہیں۔

صوبائی حکام نے بھی دھماکے کی تصدیق کی جبکہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار سے گریزاں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد داعش کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے جن میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔