پنجگور میں فورسز پر مسلح حملہ

305

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے رات گئے پاکستانی فورسز کے چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات پنجگور کے علاقے سرادک کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجگور میں فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل پنجگور کے علاقے فیضک چوک میں قائم فورسز کی چوکی نشانہ بنایا گیا تھا جسکی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی تاہم کل رات ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔