پسنی: پاکستان کوسٹ گارڈ کے چیک پوسٹ پر حملہ

451
File Photo

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی میں پاکستانی فورسز کوسٹ گارڈز کے ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پسنی کے ماکول کوسٹ گارڈ کے ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہے۔

تاہم ابتک عسکری ذرائع سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ابتک آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –