خاران: پاکستانی فورسز پر شدید نوعیت کا حملہ

847
File Photo

بلوچستان کے ضلع خاران میں جمعہ کے روز پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لجےکے علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی۔

تاہم نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔ ابتک عسکری ذرائع سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ابتک آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –