کولواہ میں فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4 کمانڈوز ہلاک کیئے – بی ایل ایف

578

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں کے خلاف قابض پاکستانی فوج کے مسلسل ڈرون حملوں کے پیش نظر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے دشمن کو اپنی بچھائی جال میں پھنسا کر ضرب لگانے کی غرض سے 17اکتوبر 2022 بروز پیر حکمت عملی کے تحت فوج کے ایک مقامی ایجنٹ سے ضرورت کی چند اشیاء منگوا کر کولواہ کے پہاڑی علاقے پارکنڈ کور میں ایک جگہ پر رکھ دیا اور خود مذکورہ بالا اشیاء کو رکھنے کی جگہ کے آس پاس کمانڈوز اتارنے کے متوقع جگہوں پر چُھپ گئے۔

 ترجمان کے مطابق حسب توقع کچھ گھنٹوں بعد فوجی ڈرون نے اشیاء کو چھپانے کی جگہ پر حملہ کرکے میزائل داغے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے کے ایک گھنٹہ کے اندر متعدد ہیلی  کاپٹر وہاں پہنچے اوراپنے  کمانڈوز اتارکر شیلنگ کرنے لگے۔

میجر گہرام نے کہا کہ پہلے سے تیار چھپے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کمانڈوز پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں چار فوجی کمانڈو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ اس جھڑپ میں شریک بی ایل ایف کے تمام ساتھی سرمچار بہتر گوریلا جنگی حکمت عملی کے تحت باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔