کوئٹہ میں اساتذہ اور لواحقین گرینڈ الائنس کا احتجاج، پولیس تشدد سے 15 زخمی

209

بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور لواحقین گرینڈ الائنس کا اپنے مطالبات کے حق میں ریلی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا، پولیس کی تشدد سے 15 اساتذہ زخمی ہوگئے-

مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہونے کوشش کررہے تھیں مظاہرین کو روکنے اور مشتعل کرنے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے-

جمعرات کے روز بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور لواحقین گرینڈ الائنس کی جانب سے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا گیا ریلی کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 15 زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور لواحقین گرینڈ الائنس کی جانب سے مطالبات کے حق میں گذشتہ کئی روز سے احتجاج ریکارڈ کرائی جارہی ہے-

بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور لواحقین گرینڈ الائنس کے مطابق انکے مطالبات جائز ہے کمیونٹی اساتذہ گزشتہ 5 ماہ سے اپنے مطالبات کے حل کیلئے سراپااحتجاج ہیں حکومت وقت نے وعدہ بھی کیا لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا جسے ملازمین میں مایوسی پھیل رہی ہے اب بھی وقت ہے کہ حکومت کمیونٹی ٹیچرز کے 920 اساتذہ کو مستقل جبکہ گرینڈ الائنس کی جانب سے سن کوٹہ بحال کیا جائے-

مظاہرین کا کہنا تھا کے حکومت انکے مطالبات پر سنجیدہ نہیں اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے سخت احتجاج پر مجبور ہونگے-

کوئٹہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ریڈ زون جانے کی کوشش اس دؤران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی بعد ازاں مظاہرین نے بلوچستان اسمبلی جا کر اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا ہے-