ڈیرہ اسماعیل خان: مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

209

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخواہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ پاکستان کے صوبہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا میں پیش آیا ہے جہاں ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت محمداسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں تعینات تھا کہ مسلح حملہ آوروں نے حملہ کرکے اسکو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے حملہ اس کے سرکاری بندوق بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو ہلاک کرکے بندوق غنیمت کے طور پرحاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ  حالیہ کچھ وقتوں سے کے پی کے میں پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گذشتہ روز سوات کے علاقے کبل ہزارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد سلیم ایڈووکیٹ ہلاک ہوگئے۔ محمد سلیم ایڈوکیٹ کوشام تقریباً 6 بجے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ 10 اکتوبر 2022 کو سوات میں ہی ایک اسکول وین پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میںڈرائیور ہلاک جبکہ دو طلباء زخمی ہوئے۔