ٹی20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا اور سپر 12 راؤنڈ کے لیے کرالیفائی کر لیا۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف ٹااس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم ابتدا سے ہی کھل کر بیٹنگ کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوور میں پوری ٹیم ایک سو چیالیس پہ ڈھیر ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغاز کیا اور 10 رنز فی اوور کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 73 رنز جوڑ کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔
اس کے بعد پال اسٹرلنگ کا ساتھ دینے لورکان ٹکر آئے اور دونوں نے مزید کسی نقصان کے بغیر ٹیم کو 18ویں اوور میں ہدف تک رسائی دلا کر شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔