ٹوئٹر میں ایڈٹ بٹن اب مخصوص صارفین کو دستیاب

218

ٹوئٹر نے ستمبر 2022 میں ٹوئٹس ایڈٹ کرنے کے بٹن کی آزمائش شروع کی تھی اور اب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہے۔

مگر سب صارفین کو نہیں بلکہ صرف کمپنی کی پیڈ سروس ٹوئٹر بلیو کے سبسکرائبرز کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر میں ٹوئٹ پوسٹ ہونے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے والے بٹن کے فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ٹوئٹر بلیو کے کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین اب اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں، البتہ ابھی اسے امریکا میں متعارف نہیں کرایا گیا۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا گیا کہ عام صارفین کے لیے یہ فیچر بھی مستقبل قریب میں اس فیچر کو متعارف کرایا جاسکتا ہے یا نہیں۔

ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے 30 منٹ کے اندر اسے ایڈٹ کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق ایڈٹ کیے جانے والے ٹوئٹس ٹائم اسٹیمپ اور لیبل کے ساتھ نظر آئیں گے جس سے پڑھنے والوں کو معلوم ہوجائے گا کہ اوریجنل ٹوئٹ کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور متعدد دیگر پلیٹ فارمز میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے۔