واشک: فائرنگ، ایک شخص جانبحق، دو زخمی

241

بلوچستان کے ضلع واشک میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص جانبحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ واشک کی سب تحصیل شاہوگیڑی کے علاقے خرماگئے میں پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مکان کی تعمیر کے لئے ایک خاندان کے نوجوانوں نے اینٹ لا کر اتارنا شروع کی تو کلی کے رہائشی ایک شخص نے ان پر فائرنگ کھول دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈویژنل شیخ زاہد اسپتال خاران لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر مزید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا جبکہ نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔