بلوچستان کے ضلع نوشکی کا رہائشی ایک اور نوجوان جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق نوشکی کلی قادر آباد کے رہائشی فرید ولد میر عبدالرزاق بادینی 28 ستمبر 2022 کو کوئٹہ سے جبریطور پر لاپتہ کیا گیا جس کے بعد اس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فرید بادینی ایران میں محنت مزدوری کے بعد حالیہ دنوں واپس آیا تھا جبکہ اپنے کام کے سلسلے میں کوئٹہگیا جہاں اسے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ، خضدار اور نوشکی سے چھ افراد جبری طور لاپتہ کیے گئے ہیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سےکوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔