میکسیکو فائرنگ: شہر کا میئر و سابق میئر سمیت 18 افراد ہلاک

270

میکسیکو میں سٹی ہال میں فائرنگ سے شہر کے میئر سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کی سہ پہر مسلح افراد نے ریاست گوریرو کے شہر سان میگوئل توتولاپن کے سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہر کے میئر سمیت ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں میئر کونراڈو مینڈوزا، انکے والد اور سابق میئر جوان مینڈوزا سمیت کونسل کے ممبرز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

مرنے والوں میں 18 سے زائد افراد کی تصدیق ہوئی ہے جس میں ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔